22 مارچ 2014 - 19:30
ڈاکٹر لاریجانی: ایران ایٹمی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں

اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے ، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے .

ابنا:  ڈاکٹر علی لاریجانی نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کےساتھ مذاکرات ميں ایران  کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کے نقطۂ نظر سے ایسی منزل پر پہنچ چکا ہے کہ جس کا منکر نہیں ہوا جاسکتا کہا کہ مغربی ممالک یہ تصور کرتے ہیں کہ ایران ایندھن کی سلاخیں بنانے کی ٹکنالوجی پر ، جو ایک انتہائی باریک کام ہے ، دسترسی حاصل نہيں کرسکتا ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک یہ خیال کرتے ہيں کہ ایران پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اسی سبب سے ایران  مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا ہے کہا کہ امریکی حکام ، اپنے ملک کی رائے عامہ کے افکار اور اپنے ماضی کے غلط رویوں کی توجیہ کرنے اور صہیونیوں کی زبان بند رکھنے کے لئے اس طرح کے مسائل کو گڑھتے اور پیش کرتے ہيں ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے کی تبدیلیوں کے سلسلے میں بھی کہا کہ علاقے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے اور ڈکٹیروں کے لئے ، مغربی ملکوں کی حمایت اب کارساز نہیں رہی ۔ انہوں نے شام کی تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ شام کے مسئلے کا واحد راہ حل ، سیاسی ہے ۔......./169